Urdu News and Media Website

’’ارطغرل غازی ‘‘ نے نئے ریکارڈ بنا ڈالے

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ’’ارطغرل غازی ‘‘ پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا ،جو کہ ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کرنےمیں کامیاب رہا اور اس میں ’’ارطغرل غازی ‘‘ نےترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ترکی کے تاریخی ڈرامے ’’ارطغرل غازی ‘‘ کی پہلی قسط کو یکم رمضان کو نشر کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔اس ڈرامے نے کئی نئے ریکارڈ بنائے اور مقبولیت میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

‘پاکستان میں ارطغرل کی مقبولیت نے ترکی کو پیچھے چھوڑ دیا:

ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا
کہ اس نے کامیابی میں ترکی کو ہی پیچھے چھوڑدیا۔
’’ارطغرل غازی‘‘ کے ترکش چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو
5 سالوں میں 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جبکہ اگر
پاکستان کی بات کی جائے تو ارتغرل غازی کے پاکستانی
یوٹیوب چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ہی
ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ترین ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ اب پی ٹی وی پر دیکھیں

’15 روز میں 10 لاکھ فالوورز کا ریکارڈ:

پاکستان میںڈرامے کی مقبولیت میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ
’’ارطغرل غازی‘‘ کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز
میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے
پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط
کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Ertugrul Record

یوٹیوب پر 10 لاکھ سسکرائبرز کے علاوہ ارتغرل غازی تقریباً
روزانہ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر سر فہرست نظر آتا ہے۔

‘’’ارطغرل غازی‘‘ کیلئے نیا ریکارڈ بنانے پر پُر امید:

اس ضمن میں ترکش ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی)
ڈیجیٹل ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی
نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان کو ارطغرل پر تنقید مہنگی پڑ گئی

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامہ سیریل ارتغرل کے
مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ
’’آپ سب نے مل کر ایک مہینے میں اس
یوٹیوب چینل کو سب سے زیادہ فالو
کرنے والا چینل بنانا ہے‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ’’ہمارے چینل پر 60 لاکھ سے زائد
لوگ وزٹ کر چکے ہیں لیکن اب ہمیں آپ کی ضرورت ہے
تاکہ آپ اس چینل کو سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا چینل بنادیں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر مداح ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل کے
یوٹیوب چینل پر کم دنوں میں سب سے زیادہ سسکرائبرز کے ریکارڈ کو
بنانے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ’’ارتغرل یوٹیوب ریکارڈ‘‘
ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.