Urdu News and Media Website

کمپیوٹر پر کمپوزنگ سے تنگ افراد کے لیے بڑی خوشخبری

گوگل نے اپنے صارفین کی ایک بڑی مشکل حل کر دی اور ایک نیا اور نہایت کار آمد فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب ہاتھ سے لکھی ہوئی صاف تحریر کو موبائل فون کے ذریعے ’’کاپی‘‘ کرکے کمپیوٹر پر ’’پیسٹ‘‘ کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہاتھ کی تحریر کو موبائل فون کے لینس کے ذریعے نقل کرکے کمپیوٹر پر چسپاں کیا جا سکتا ہے تاہم اس فیچر کے استعمال کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر گوگل کروم کا نیا ورژن ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ موبائل فونز میں گوگل لینس ایپ ہونا چاہیئے۔

Googel Copy Paste

یہ فیچر بہت آسان ہے، کسی صفحے پر لکھی ہوئی تحریر کو
موبائل کیمرے کی آنکھ سے دیکھیں اور آپشن آنے پر
متعلقہ عبارت کو ہائی لائٹ کرکے کاپی کرلیں اس کے
بعد کمپیوٹر کے ڈاکومنٹ فولڈر پر جائیں اور ایڈٹ کے
آپشن کو منتخب کرکے وہاں پیسٹ کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام میں صارفین کیلئے کونسا نیا فیچر آ رہا ہے؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ
آپ کی تحریر صاف اور اجلی ہو۔ گوگل اس فیچر میں ایک
اضافہ اور کر رہی ہے اب صارفین اپنی عبارت کے
مشکل الفاظ کے ہجے بھی سن سکتے ہیں۔ تحریر کے دوران
معروف محاروں کو سرچ کرکے لکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

گوگل انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے نئی طرح کا کاپی پیسٹ فیچر
ویسے تو تمام ہی صارفین کے لیے اہم ہے تاہم سب سے زیادہ
اس فیچر سے طلبا اور محققین فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.