Urdu News and Media Website

عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی بہترین ڈریم پیئر قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ڈریم پیئر مہم میں وزیراعظم پاکستان اور 1992ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی جوڑی مقبول ترین آل راؤنڈر جوڑی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم میں وزیراعظم پاکستان اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کی جوڑی مقبول ترین آل راؤنڈر پیئر بن کر ابھری ہے۔
پی سی بی ڈیٹلر مہم کی آل راؤنڈر کٹیگری میں کل 8 لاکھ سے زائد
سوشل میڈیا صارفین متحرک نظر آئے جنہوں نے اپنی خواہشات کا
اظہار کرتے ہوئے عمران خان اور شاہد آفریدی کی
تصوراتی جوڑی کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد یوسف اور یونس خان مقبول ترین مڈل آرڈر بلے باز قرار

اس دوران شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں
دوسرے نمبر پر رہی جب کہ عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی
تیسرے نمبر پر مقبول قرار پائی۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں
نے بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔

خیال رہے کہ29 اپریل سے جاری مہم میں اس سے قبل
1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل
پر مشتمل اوپننگ جوڑی مہم کے پہلے حصہ میں مقبول ترین رہی۔
مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف
کا ڈریم پیئر سب سے مقبول جوڑی رہا۔
فاسٹ بولرز کے ڈریم پیئرز میں ٹو ڈبلیوز کی جوڑی نے مقبولیت
کے تمام گذشتہ ریکارڈز توڑے جب کہ اسپنرز کی کٹیگری میں
گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی
اسپن جوڑی کو مقبول ترین قرار دیا گیا۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.