Urdu News and Media Website

والٹ ڈزنی کا پاکستانی خاندان پر فلم بنانے کا اعلان

فلمی دنیا کی مشہور ترین ہالی وڈ کمپنی والٹ ڈزنی اب ایک پاکستانی خاندان کی جانب سے عید کی خوشیاں منانے سے متعلق فلم بنائے گی۔

والٹ ڈزنی نےامریکہ منتقل ہونے والے ایک پاکستانی خاندان کی جانب سے عید کی خوشیاں منانے سے متعلق کہانی پر مبنی ایک مختصر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق والٹ ڈزنی ایک ایسی مختصر فلم بنا رہا ہے
جس کی کہانی ایک پاکستانی خاندان کے گرد گھومتی ہے
جو حال ہی میں امریکا منتقل ہوئی ہے۔

فلم کی کہانی میں مرکزی کردار ایک 9 سالہ بچی امینا کا ہے
جو حال ہی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ
پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان کو ارطغرل پر تنقید مہنگی پڑ گئی

اس فلم میں یہ دکھایا جائے گا کہ 9 سالہ امینا جن کا پسندیدہ تہوار
عید اور اس دن کی تعطیل ہے، لیکن امریکا میں عید کے دن
قومی تعطیل نہ ہونے کی وجہ سے
اسے اس دن اپنے اسکول جانا ہو گا۔
بعدازاں 9 سالہ امینا اس امید سے ایک پٹیشن دائر کرتی ہے
تاکہ وہ مسلمانوں کے اس مذہبی تہوار کے دن کو منانے
کے لیے ایک دن کی چھٹی حاصل کر سکے۔

دوسری جانب یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ
والٹ ڈزنی اس مختصر فلم کے لیے پاکستانی اداکاروں
کو کاسٹ کرنے کا خواہش مند ہے۔
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.