Urdu News and Media Website

بھارتی فوجی قیادت کے بیانات مضحکہ خیز ہیں: ترجمان پاک فوج

بھارتی فوجی قیادت کے بیانات اور پاکستان پر الزامات کو ترجمان پاک فوج نے غیر سنجیدہ و بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، اندرونی مسائل کو پاکستان سے جوڑنے کی بات کی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ
سلوک پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور امریکی رپورٹ میں بھارت کو
اقلیتوں سے برے سلوک پر شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بھارت اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کچھ بھی ہوجائے اسے پاکستان
سے جوڑا جاتاہے، بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام
پاکستان پر لگانا مضحکہ خیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: قرنطینہ میں موجود خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

اس کے ساتھ میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ پاکستان میں
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے مسلح افواج
حکومتی احکامات لاگوکرنے میں ہرطرح سے مدد فراہم کررہی ہے
اور سول اداروں کے ساتھ بیک اپ سپورٹ دے رہی ہے۔
راولپنڈی( نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.