Urdu News and Media Website

اسرائیل نے کرونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا

اسرائیل نے موضی کرونا وائرس کے کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا،اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نےکرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے مذکورہ تحقیقی ادارے
کا دورہ کیا جہاں انہیں کرونا علاج دریافت کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے
ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے
جس سے کرونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ کا پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھل گیا

انہوں نے کہا کہ یہ اینٹی باڈی کرونا وائرس کو
مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں اسرائیلی وزارت سائنس نے
یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں افراد
کی موت کا سبب بننے والے کرونا وائرس
سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: قرنطینہ میں موجود خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

اس حوالے سے اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی
اوفیر اکونیس کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین
تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے، آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو
انسانوں پر استعمال کے لیے تیار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن بنا لیا

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں
مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس
کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 36لاکھ46ہزار سے تجاوز کرچکی ہے
جبکہ اب تک 2لاکھ 52ہزار سے زائد افراد اس موضی وائرس کی وجہ
سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.