Urdu News and Media Website

دنیا کا مہنگا ترین میٹرس ، قیمت ہوش اُڑا دے گی

ایک عالی شان گھر سے بھی مہنگا میٹرس تیار کر لیا گیا،دنیا کے اس مہنگےترین میٹرس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

جی ہاں دنیا کا مہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کرلیا گیا ہے جس کی قیمت 390,000 امریکی ڈالرہے جو کہ پاکستانی 6 کروڑ روپے بنتی ہے۔میٹرس کو گرینڈ ویویڈیئس کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس پر سونےوالا خود کو گویا بستر پر تیرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔

اس میٹر س کو مہنگی ترین اشیا بنانے والے ڈیزائنر فیرس ریفولی نے بنایا ہے۔
ڈیزائنر فیرس ریفولی کا میٹرس کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کی تیاری میں
اسٹنگ رے مچھلی کی کھال اور گھوڑے کے بال استعمال کئے گئے ہیں
اور انہیں تانبے کی رنگت والے خاص چمڑے سے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبزیاں مٹی کے بغیر تیار ہونے لگیں

اس چمڑے کو مخصوص انداز میں دبا کر نرم بنایا گیا ہے جس میں محنت اور
وقت لگا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک میٹرس پر 600 گھنٹے لگتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس میٹرس کی تیاری میں سویڈن 168 سال پرانی کمپنی ’ہیسنز‘
کا بھی کردار ہے جو دنیا کے مہنگے اور پرتعیش فرنیچر تیار کرتی ہے۔
یہ کمپنی ہرسال اسطرح کے صرف 10 میٹر س تیار کرتی ہے۔
اس کے سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار ڈریک ہیں
اور یہ میٹرس ان کے دس کروڑ ڈالرکے عالیشان گھر میں رکھا جائے گا۔
وینکووا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.