Urdu News and Media Website

انسٹاگرام میں صارفین کیلئے کونسا نیا فیچر آ رہا ہے؟

سماجی رابطوں کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد ہی اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنے صارفین کو خوش رکھنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس میں جلد ہی ایک نئی چیز شامل ہونے جا رہی ہے۔
جی ہاں انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنائی ہے کہ جلد ہی
اسٹوریز کے لیے نئے فونٹس شامل کیے جائیں گے،انسٹا گرام انتظامیہ
نے بتایا کہ ابھی ان نئے فونٹس کی مختصر لوگوں میں آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چالاک ایپلی کیشن نےانسٹاگرام صارفین پر بجلیاں گرِا دیں

اسٹوریز کے لیے مختلف فونٹس کے ساتھ کچھ نئے بیک گراؤنڈز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کا نقصان پہنچانے والی تصاویر پر پابندی کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے

MonthofGood# (نیکی کا مہینہ) نیا ہیش ٹیگ متعارف کرایا تھا
جس کا مقصد اس رمضان سب لوگوں تک مثبت اور نیکی کا پیغام پھیلانا ہے۔
کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.