Urdu News and Media Website

اقوام متحدہ کا پاکستانی امن کاوشوں اور انسانی ہمدردی کا برملا اعتراف

اقوام متحدہ کا پاکستانی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف،آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔

اقوام متحدہ نے پاکستانی امن کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن دستوں کو بہترین انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ نے پاک فوج کی کانگو میں
امدادی کارروائیوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا تھاکہ پاکستان
کے امن مشن نے کانگو کے علاقے یویرا میں سیلاب میں
پھنسے 2000 کے قریب افراد کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کانگو میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

اقوام متحدہ نے ٹوئٹ کی گئی پاک امن کارروائیوں میں لکھا کہ
پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں،
پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔

اقوا م متحدہ نے کانگو میں پاکستانی امن مشن کو
زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستانی مشن عالمی امن کا پیامبر اور انسانیت کا محافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشت گرد ہلاک،2جوان شہید

خیال رہے کہ یویرا میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث

ہزاروں مکانات تباہ اور 75 ہزار کے قریب افراد متاثر ہوئے تھے۔
نیو یارک(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.