Urdu News and Media Website

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کو آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ،ملاقات میں عثمان ڈارنے وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی ۔
اور سیالکوٹ میں ٹائیگرز فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور
آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
جس کے بعد وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ
ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک
کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ اب خطرناک وائرس سے نمٹیں گے

وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا
بھی فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر
رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک ہو گئے ہیں
اوربڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دیں ہیں ،اسی حوالے
سےچیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس
بھی شروع۔

یہ بھی پڑھیں: ’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ فورس میں رجسٹریشن 3 لاکھ 39 ہزارسے تجاوز

ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی اور
احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد
کی جائیگی ،ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ
عوامی آگاہی کی زمہ داریاں بھی انجام دے گی۔
اسلام آباد(صابر مغل)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.