Urdu News and Media Website

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30روپے تک کمی کر دی گئی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد
80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل
کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے
جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر
47.44 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟بڑی خبر آگئی

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے اور
نئی قیمت 47.51روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں
جس کے بعد سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ
وہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فرام کرے۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.