Urdu News and Media Website

وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا تقرر قابل تعریف ہے:اکرام الدین

بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ وزیر اطلاعات شبلی فرازاور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا تقرر قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو اطلاعات کا معاون خصوصی برائے وزیر اعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات بلا شبہ انتہائی باوقار اور
قابل ترین شخصیات ہیں، وزرات اطلاعات انتہائی اہم
وزرات ہے اور یہ وزارت ملک کا چہرہ پیش کرتی ہے
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں شخصیات دنیا بھر
میں پاکستان کا وقار بلند کرینگی ۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی چھٹی، عاصم باجوہ معاون خصوصی بن گئے

انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے تقرر پر گلوبل ٹائمز یورپ اخبار
کے ساتھ منسلک تمام صحافی مرد و خواتین خوش ہے اور یہ امید کرتے
ہیں کہ ان کی صلاحیتوں سے صحافی حضرات کے مسائل بروقت حل
ہو نگےا اور حکومت اور میڈیا کے درمیان مثالی تعلق قائم ہوگا اور
وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک مثالی لیڈر بن کر ابھریں گے۔
برلن(انٹرنیشنل ڈسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.