Urdu News and Media Website

ماں نے سامان لینے بھیجا، بیٹا دلہن گھر لے آیا

ماں نےلاک ڈاؤن کے دوران بیٹے کو سامان لینے بھیجا،بیٹا سامان کی بجائے دلہن گھر لے آیا،ماں بیٹے کے خلاف پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش ِ نظردنیا کے زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے،مگر
عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جسے سن کر لوگ حیرانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے بھارتی ریاست اترپردیش
کے ضلع صاحب آباد میں،جہاں ماں نے بیٹے کو سامان لینے بھیجا مگر
جب بیٹا گھر واپس آیا تو اس کے ساتھ سامان کی بجائے دلہن تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع
صاحب آبادکے پولیس اسٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ
انہوں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن میں گروسری خریدنے کے
لیے بھیجا تھا لیکن وہ جب واپس گھر آیا تو اپنی بیوی کو ساتھ لایا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی نے گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمالیے، شوہر بے خبر

ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔

دوسری جانب 26 سالہ بیٹے گڈو نے پولیس کو بتایا کہ میں نے
دو ماہ پہلے شادی کی تھی مجھے پتا تھا ماں راضی نہیں ہوگی
اس لیے بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میری بیوی دہلی میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی

لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھر چھوڑنا پڑا پھر کچھ دن دوست
کے گھر پر رکھا تاہم کوئی نیا گھر نہیں مل رہاتھا اس لیے گروسری
کے بہانے گیا اور بیوی کو اپنے ساتھ ہی لے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سبزیاں مٹی کے بغیر تیار ہونے لگیں

نوجوان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا
کیونکہ اس وقت گواہ نہیں تھے، دوبارہ سوچا ہے کہ شادی کا
سرٹیفکیٹ لینے جاؤں گا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث نہیں جا سکا ہوں۔
تاہم بعد میں پولیس نے گڈو کو بیوی کے ساتھ والدہ کے گھر پر رہنے کی اجازت دے دی۔
اتر پردیش(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.