Urdu News and Media Website

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور چل بسے

عرفان خان کی وفات کے بعد بالی وڈ کو ایک بڑا دھچکا، کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق67 سالہ رشی کپور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں بدھ کی رات طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

رشی کپو ر کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی رندھیر کپور نے کی
اور اس دوران رشی کپو ر کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
گزشتہ برس لیجنڈ اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے رشی کپور کی بیماری
سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔
رشی کپو ر نیویارک میں زیر علاج تھے اور علاج کرانے کے بعد
وہ واپس بھارت آئے تھے، ان کے سوگوران میں
اہلیہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردہما کپور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

رشی کپور کا فلمی کیرئیر

لیجنڈری اداکار ر شی کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز
1970 میں راج کپور کی فلم ’میرا نام جوکر‘ سے کیا
جس میں انہوں نے اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔
ــ’’میرانام جوکر‘‘ کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ فلم ’بابی ‘ میں
مرکزی کردار ادا کیا جس سے انہوں نے شہرت کی بلندیاں کو چھوا۔
جس کے بعد ان کا ایک نہ ختم ہونے والا فلمی کیریئر شروع ہوا۔

رشی کپور نے150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

رشی کپو ر نے آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’102‘ میں
اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد سے
ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔
رشی کپو ر نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں
میں گھر کرتے ہوئے فلم فیئر، نیشنل فلم ایوارڈز سمیت
کئی اعزاز بھی اپنے نام کیے۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.