Urdu News and Media Website

پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟بڑی خبر آگئی

یکم مئی سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا،اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری کرلی گئی، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے68 پیسے فی لیٹر تک
کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
کمی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول ،ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی

سمری میں پٹرولیم مصنوعات 44 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی ،
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کمی کی تجویز دی ہے جبکہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کی کمی اور مٹی کے تیل
میں 44 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کل کرے گا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.