Urdu News and Media Website

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارعرفان خان انتقال کر گئے،عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ عرفان خان کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اداکارعرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور
چند ماہ قبل لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔
گزشتہ روز اداکار عرفان خان کے ایک ترجمان کی جانب سے اس
بات کی تصدیق کی گئی تھی ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت
کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے تینوں خانز بیمار ساتھی کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوگئے

خیال رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر
کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے
لندن منتقل ہوگئے تھے۔
بعد ازاں وہ فروری 2019 میں اپنی فلم’’انگریزی میڈیم‘‘کی شوٹنگ
کے لیے واپس بھارت آئےتھے اور شوٹنگ ختم ہونےکے
بعد واپس لندن چلے گئے تھے۔
عرفان خان لندن میں کینسر کے علاج اور سرجری ہونے کے بعد
ستمبر 2019 میں بھارت آئے تھے۔

اداکار عرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور
پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
عرفا ن خان نے ہالی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ،انہوں نے ہالی وڈ فلموں
لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین
میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائےشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہورِ زمانہ کارٹون ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ کے ہدایت کار چل بسے

اداکار عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان،سلمان خان،
عامر خان ،اکشے کمار،پریا نکا چوپڑا ،اجے دیو گن،سونم کپورسمیت دیگر بھارتی شوبز
شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.