Urdu News and Media Website

پہلی بار بھارت اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار

پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا،امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی 2020 ءکی رپورٹ جاری ۔

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی 2020 ءکی رپورٹ جاری کردی گئی ہےجس میں بھارت کو پہلی بار اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2019 ءمیں مذہبی آزادی
کے حوالے سے بدترین ملک رہا،یو ایس سی آئی آر ایف نے
سال 2020 ءکی رپورٹ میں مودی سرکار کی طرف سے شہریت کے
ترمیمی قانون کو مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور عرب دنیا کا رد عمل

رپورٹ کے مطابق بھارت کو 2004 ءکے بعد پہلی بار مذہبی آزادی
کے حوالے سے تشویشناک ملک قرار دیا گیا ہے۔ مودی سرکار کے
شہریت ترمیمی ایکٹ نے مسلمانوں کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

بھارت کے چار سالہ نیشنل رجسٹریشن پروگرام کی تکمیل کے بعد لاکھوں بھارتی

مسلمانوں کو قیدوبند، جلاوطنی اور ریاست کی شناخت کھونے جیسے خطرات کا سامنا ہو گا۔
رپورٹ میں امریکی انتظامیہ سے مذہبی آزادی کو پامال کرنے والے ملکوں
سے کڑا حساب لینے کی سفارش کی گئی ہے،امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے
متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو
منسوخ کر نے پر بھی شدید تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کرونا سے بھی زیادہ خطرناک وائرس کی لپیٹ میں آگیا

دوسری جانب امریکی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا
ہے، رپورٹ میں لکھاگیاہے کہ پاکستان کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ
پاکستان کی موجودہ حکومت مذہبی آزادی کو درپیش مسائل
کے حل پر بات کرنا چاہتی ہے۔
نیو یارک(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.