Urdu News and Media Website

فردوس عاشق اعوان کی چھٹی، عاصم باجوہ معاون خصوصی بن گئے

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خون کا عطیہ، فردوس عاشق اعوان نے عوام کو ماموں بنا دیا، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑدیا

عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی
کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسماجی رابطوں
کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ شبلی فراز کو
وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے
سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو
معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کانگو میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

فواد چوہدری نے کہا کہ ان دونوں پر مشتمل ٹیم بہترین کام کرے گی۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.