Urdu News and Media Website

سوئٹزر لینڈ کا پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھل گیا

سوئٹزر لینڈ کا بلند و بالا پہاڑ پاکستانی پر چم کے رنگ میں ڈھل گیا،سوئس انتظامیہ کی پاکستان سے اظہار یکجہتی۔

ان دنوں کرونا وائرس نے پوری دنیا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس نے لاکھوں جانیں نگل لی ہیں۔
کرونا وائرس کے خلاف دنیا بھر میں تمام ممالک ایک ہو کر جنگ لڑ رہے ہیں اور وائرس کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اسی حوالے سے سوئٹزر لینڈ کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا مرکز سمجھا جانے والا چینی شہر ووہان مکمل کرونا فری

کروناوائرس کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سوئٹزرلینڈ
میں واقع پہاڑ ’میٹرہارن‘ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھال دیا گیا۔
سوئس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ جیسے اونچے پہاڑوں والے پاکستان
میں کرونا وائرس پھیل رہاہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن بنا لیا

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13ہزار
سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک 270سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 29لاکھ سے تجاوز
کر گئی ہے جبکہ اب تک 2لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برن(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.