Urdu News and Media Website

اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن بنا لیا

کرونا وائرس پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر دنیا بھر میں لوگوں کا فیس ماسک کا استعمال،معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن بنا لیا۔

خطرناک کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت لوگ فیس ماسک کا استعمال کر رہے ہیں ،ایسے میں پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن بناتے ہوئے کپڑوں کے ساتھ میچنگ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانش اور عائزہ خان کی محبت کی کہانی؟دانش نے سب بتا دیا

تفصیلات کے مطابق حال ہی میںاداکارہ عائزہ خان نے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر
کیں جن میں انہوں نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر
فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کیا
اور اپنے لباس کے میچنگ کا فیس ماسک لگایا۔

Aiza Khan Face Mask Fashion
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ
میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس :ماسک نہیں مل رہا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

خیال رہے کہ موضی وائرس سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کی
دنیا بھر میں ہی قلت ہے جب کہ اب متعدد کمپنیوں اور برانڈز
کی جانب سے فیس ماسک میں جدت لائی جا رہی ہے۔

سب سے پہلے ایک کمپنی کی جانب سے انسانی شکل کے چھاپ
جیسا فیس ماسک متعارف کرایا گیا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا
ج کہ ایک امریکی کمپنی کی جانب سے سانپ اور مگرمچھ کی کھال
سے بھی فیس ماسک تیار کیے گئے ہیں۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.