Urdu News and Media Website

بھارت: قرنطینہ میں موجود خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

خواتین کے تحفظ کے حوالے سے دنیا کے بدترین ممالک میں شامل بھارت میں خواتین کرونا جیسی وبا میں بھی محفوظ نہ رہیں،قرنطینہ میں موجود ایک خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار۔

بھارت جس کا شمار خواتین کے تحفظ کے حوالے سے دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے اب وہاں کرونا جیسی وبااور ان نازک حالات میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں ایک خاتون
کو قرنطینہ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خواتین غیر محفوظ ، تشویشناک خبر آگئی

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک 40 سے 45 سالہ خاتون
گذشتہ ہفتے لاک ڈاؤن کے باعث راجستھان کے علاقے مادھو پور میں پھنس گئی تھی۔
جے پور کی رہائشی خاتون نے پناہ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے مدد طلب کی تھی

تاہم پولیس نے اسے کرونا کے شبے میں ایک سرکاری اسکول میں ایک رات

کے لیے عارضی طور پر ٹھہرادیا تھا کیونکہ وہاں کوئی اور قرنطینہ مرکز موجود نہیں تھا۔
اس دوران 3 مقامی نوجوانوں نے اسکول میں داخل ہو کر خاتون کو اجتماعی زیادتی
کا نشانہ بنایا ۔تاہم پولیس کی جانب سےاب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور
تمام ملزمان کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 27سالہ درندہ صفت نوجوان نے 8 ماہ کی کزن کو شیطانی ہوس کا نشانہ بناڈالا ،ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ایک قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا ہے

جہاں اس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو انڈیا کے مطابق بھارت میں
اوسطاً ہر 20 منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کروناکیسز کی تعداد 26ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
جبکہ اب تک 826 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
راجھستان(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.