Urdu News and Media Website

کرونا وائرس کا مرکز سمجھا جانے والا چینی شہر ووہان مکمل کرونا فری

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریا ں جاری ہیں مگرکرونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہان میں مہلک وائرس سے متاثرہ تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے چینی شہر ووہان میں اب ایک بھی مریض نہیں ہے،ہسپتالوں سے تمام مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
کرونا وائرس ووہان سے دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ
اب بھی نہیں تھم سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا

کرونا سے دنیا بھر میں اب تک 29لاکھ94 سے زائد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے
ہیں جبکہ 2لاکھ سے زائد افراداس موضی وائرس کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
لیکن ایسے میں کرونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والا چینی شہرووہان بالکل کرونا فری ہوگیا ہے۔
وو ہان میں لاک ڈاؤن میں نرمی تو چند روز پہلے ہی کردی تھی اور زندگی آہستہ آہستہ
معمول کی جانب گامزن ہے تو وہیں اب وہاں کرونا کا کوئی مریض بھی ہسپتال
میں زیر علاج نہیں ہے۔

چینی ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووہان کے ہسپتال میں اب ایک بھی

کرونا کا مریض نہیں ہے جبکہ آج نہ ہی کوئی نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد
شہر میں مریضوں کی تعداد صفر ہے۔
چینی ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے مہلک وبا پر قابو پانے پر ووہان کے شہریوں اور
تمام میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ووہان میں کرونا وائرس امریکی فوج نے پھیلایا:چین

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے باعث 4632 افراد ہلاک ہوئے
جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 82 ہزار 827 ہے جن میں سے 77 ہزار 394
صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ووہان میں کرونا وائرس کے 46 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو
چین کے کیسز کا 56 فیصد ہے جبکہ مہلک وائرس سے 3869 اموات ہوئیں
جو کہ 84 فیصد شرح بنتی ہے۔
ووہان(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.