Urdu News and Media Website

پیسے دینے سے انکار پر باپ کی فائرنگ، 2کمسن بیٹیاں جاں بحق

سفاکیت کی انتہا، پیسے دینے سے انکار پر باپ کی فائرنگ سے 2کمسن بیٹیاں جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا۔

سیالکوٹ میںحولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پیسے دینے سے انکار پر نشے کے عادی باپ کی فائرنگ سے کمسن 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کچا شہاب پورہ میں نشے کے عادی ملزم نے
بیوی سے پیسے مانگے تو انکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بناتی طالبات کے ہاتھوں پولیس اہلکار قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بیٹا زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے
جبکہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 8 اور 10سال ہیں۔

سیالکوٹ(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.