Urdu News and Media Website

امریکی عوام کی سماجی دوری میں غیر سنجیدگی،ہزاروں افراد ساحل سمندر پر جمع

دنیا میں اس وقت کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےملک امریکہ میں عوام نے سماجی دوری کو مذاق سمجھ لیا،ہزاروں افراد ساحل سمندر پر جمع ہوگئے۔

کرونا وائرس اس وقت سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں پھیلا رہا ہے،مگر امریکی عوام میں سماجی دوری اختیار کرنے کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلوں پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے
باوجود بھی عوام کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امریکا میں امیگریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

چینی خبر رساں ادارے کے جانب سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سمندر
کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل پر لوگوں کا ہجوم ہے۔
امریکی عوام میں کرونا وائرس کے باعث سماجی دوری کا انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا
جا رہا ہے۔

امریکہ میں اب تک 9لاکھ 60ہزار سے زائد افراد موضی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے
ہیں جبکہ اب تک 54ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 29لاکھ40ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں
جبکہ اب تک 2لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں،کروڑوں افرادنوکریوں سے فارغ

خیال رہے کہ ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل
سماجی دوری اختیار کرنا بتایا گیا ہے، جس پر سختی سے عمل کر کے وائرس کے پھیلاؤ
کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.