Urdu News and Media Website

عالمی شہر ت یافتہ کھلاڑی ثناء میر نے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خاتون کرکٹر اور سابق کپتان ثناء میر نے کرکٹ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

عالمی شہر ت یافتہ خاتون کرکٹر اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نےانٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر اپنی ایک ٹویٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ سے اعلان
کیا۔خاتون کھلاڑی نے کہاکہ میرے لیے الفاظ کم پڑ جائیں گے جب
میں پچھلے 15سال کے دوران آپ کے پیاراور آپ کے حوصلہ افزائی کا
شکریہ ادا کرنا چاہوں،ثنا ء میر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور
گرین جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے،
انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء میر کاایک اور بڑااعزاز، رواں دہائی کی ویمن ٹیم کی کپتان مقرر

پی سی بی نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ثناء میر نے آج اپنے 15 سالہ
شاندار کرکٹ کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ثناءمیر کا شمار خواتین کرکٹ کی بااثر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،
ثناء میر کا شمار ان 9 خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نےایک روزہ کرکٹ
میں 100وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000 رنز بنائے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی،

اس دوران انہوں نے 2009-2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔

ثناء میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کا آغاز دسمبر 2005، کراچی میں

سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ

نومبر2019، لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء میر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بائولر بن گئیں

انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے

ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔ 151 ایک روزہ وکٹوں کے ساتھ ثناء میر

آل ٹائم لسٹ میں انیسہ محمد کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں،

اس فہرست میں بھارت کی جھولان گوسوامی کا پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھی ثناء میر کو خراج تحسین پیش کرتے

ہوئے نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا گیا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.