Urdu News and Media Website

سعودی عرب میں کوڑے مارنے کا قانون ختم کرنے کا حکم

سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سعودی عرب میں کوڑنے مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کے بعد سزا قید یا جرمانے کی صورت میں دی جائے گی۔
عرب میڈیاکے مطابق سعودی سپریم کوٹ کے جنرل کمیشن کی جانب سےکوڑے مارنے کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں کوڑے مارنےکی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کیا جائے۔
قانونی دستاویز کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان
کی جانب سے پیش کردہ انسانی حقوق کی اصلاحات میں توسیع کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال حج کے حوالے سےسعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنےکی سزا دی
جاتی تھی جب کہ دیگر جسمانی سزا، جس میں چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے،
سزائے موت یا قتل اور دہشت گردی کے جرم میں سر قلم کرنے کی سزائیں ہیں
تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.