Urdu News and Media Website

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ 25اپریل کو ہوگا

پاکستان میں آج چاند نظر نہیں آیا،ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا ۔

 رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

میٹ آفس کراچی میں مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

 مفتی منیب الرحمن نے کی جبکہ دیگر صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

مرکزی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی 

کا نمائندہ بھی شامل ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئیے رمضان المبارک کا تقدس۔پیش نظررکھیں

یہ بھی پڑھیں: "رمضان۔۔۔۔اک صحت مند طرز زندگی۔۔۔۔۔”

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ 

چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم رمضان المبارک 25 اپریل

 بروز ہفتہ ہوگا۔

کراچی(نیوز نامہ)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.