Urdu News and Media Website

ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہیں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا 

ماہرہ خان کی نیندیں اڑانےوالا کون ہے، اداکارہ نے خود ہی ساری کہانی بیان کر دی۔ ماہرہ خان فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کی محبت میں مبتلا ہیں۔

چند روز قبل معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ کسی شخص کی محبت میں مبتلا ہیں اور ان کا نام بتانے سے بھی گریز کیا تھا ،مگر اب انہوں نے اس شخص کے متعلق سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

انسٹاگرام پراپنے خوابوں کی نیند چرانے والے ساتھ تصویر شیئر کی اور اس 

تصویر کے ساتھ انہوں نےاپنی محبت سے بھی پردہ اٹھایا۔ماہرہ خان نے

تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ’’میرے عاصم! میں آپ کو گلے لگانا اور تنگ کرنا

کیسے بھول سکتی ہوں، میں آپ کے 

گھر میں ڈانس کرنا اور گانا گانا کیسے بھول سکتی ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سپر اسٹار ماہرہ خان محبت میں مبتلا ہوگئیں

اداکارہ نے کہا کہ ’’مجھے پتا ہے آپ اپنے دوسرے بچوں کو ہمارے بارے میں

نہیں بتانا چاہتے ہیں،مگر میرے خیال میں اب وقت ہے کہ تمہارے دونوں 

بیٹوں(آپ جانتے ہیں میں کن کی بات کر رہی ہوں)اور بیٹیوں کو یہ بتا دینا

چاہیے کہ میں آپ کی پسند ہوں اور آپ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

میں آپ کو ہمیشہ پیارکرتی رہوں گی،آپ کی ماہرو ‘‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر ان کی پہلی فلم بول کے پریمیئر پر لی گئی تھی۔

ماہرہ خان کی محبت 53 سالہ عاصم رضا پاکستانی فلم اور ٹی وی کمرشل ڈائریکٹر ہیں۔

Mahira Khan inLove with Asim

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس : اداکارہ ماہر ہ خان پولیس ایس ایچ او بن گئیں

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ آن لائن انٹرویو

میں ماہرہ خا ن نے بتایا تھا کہ وہ کسی کی محبت میں مبتلا ہیں اور اداکارہ نے ان کا

نام بتانے سے بھی انکار کیا تھا۔

لاہور(شوبزڈیسک)

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.