Urdu News and Media Website

اداکارہ میرا نے وزیراعظم کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے

’’پاکستان آکر مرنا چاہتی ہوں‘‘امریکا میں موجود پاکستانی اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔

نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہاں
روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے،
میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے، گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے مخالفین کو کھر ی کھری سنا دیں

اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی،
تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں میں تنہا امریکا میں پھنس گئی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے،
میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 30 اپریل تک ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں
بند ہیں البتہ مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے
خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ نے میرا کو الزامات لگانے پر منہ توڑنے کی د ھمکی دید ی

دوسری جانب امریکا کرونا وائرس سےدنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے
اور ریاست نیویارک امریکا کی سب سے متاثر ریاست ہے۔
امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے 7 لاکھ 70 ہزارسے زائد کیسز سامنے
آچکے ہیں جبکہ میں سے 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیو یارک(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.