Urdu News and Media Website

کرونا لاک ڈاؤن: معروف باکسر نے اسلام قبول کر لیا

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔
مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک
امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کے مسلم کش اقدامات پر بھارتی مصنفہ پھٹ پڑیں

باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی
اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت
اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے باکسر ہیلم اوٹ کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ترین ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ اب پی ٹی وی پر دیکھیں

واضح رہے کہ باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں
یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔
برلن(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.