Urdu News and Media Website

کرونا کا خوف، بیوی نے شوہر کو گھر داخل ہونے سے روک دیا

ان دنوں پوری دنیا کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے،یہ خطرناک وائرس اب تک 212سےزائد ممالک میں پھیل چکا ہے،لاکھوں افراد متاثر ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایسے حالا ت میں لوگوں کے دلوں میں ایسا خوف بیٹھا ہے کہ تمام لوگ ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کر رہے ہیں ،جو کہ اب تک اس وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے،اور لوگ ایک دوسرے سے ملنےجلنےسے بھی گریز کر رہے ہیں۔
اب حال ہی میں بھارت میں کرونا وئرس کے خوف سے خاتون نے اپنے شوہر
کو بغیر کورونا ٹیسٹ کے گھر میں داخل ہونے سے ہی روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اندھرا پردیش میں ایک شخص سونے کی دکان
میں ملازمت کرتا تھا جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ پچھلے ایک مہینے سے پھنسا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران شادی ، دلہا دلہن گرفتار

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ماہ پھنسے رہنے کے بعد جب وہ شخص کسی نہ کسی طرح
اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوا تو اس کی بیوی نے انہیں کرونا ٹیسٹ کروائے بغیر
گھر میں آنے سے منع کر دیا۔

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگ اور بچوں
کو کسی قسم کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی، یہی وجہ ہے کہ شوہر کو
ٹیسٹ کے بغیر گھر نہیں آنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: والدین نے بچی کا نام ’کرونا‘ رکھ دیا

تاہم بعدمیں خاتون کے شوہر نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ
خوش قسمتی سے منفی آیا اور پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوا۔
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے