Urdu News and Media Website

مشہور ترین ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ اب پی ٹی وی پر دیکھیں

ترکی کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ اب پاکستا ن ٹیلی وژن نیٹ ورک(پی ٹی وی)ہوم پر نشر کیا جائے گا،پی ٹی وی نے ڈرامہ کے نشر کرنے کی تاریخ بھی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کا مشہور ترین تاریخی ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ یکم رمضان سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پرپاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) ہوم پر اردو زبان میں نشر کیا جائے گا۔
’’ارطغرل غازی‘‘ پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے
روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ارطغرل‘‘پر پابندی ۔شہریوں نے حکومت کامذاق اڑانا شروع کردیا

ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12 بجے بھی دو بارہ نشر کی جائے گی۔
ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی
عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم ، اہم باتیں سامنے آگئیں

خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن
نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے
بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کیا گیا تھا۔
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.