Urdu News and Media Website

مشہورِ زمانہ کارٹون ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ کے ہدایت کار چل بسے

آسکر یافتہ اینی میٹر، اِلسٹریٹر، فلمساز اور بچوں کے پسندیدہ ترین اور مشہور زمانہ کارٹون ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ ’’پوپائے دی سیلر مین‘‘ کے ہدایت کار جین ڈچ وفات پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق جین ڈچ کی موت کے حوالے سے ’’سی زیچ‘‘ کے پبلشر پیٹر ہیمیل نے بتایا کہ جمعرات کی رات اچانک ان کا انتقال ہو گیا جب کہ زیچ نے دیگر تفصیلات اور موت کی وجہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
’’ٹام اینڈ جیری‘‘ ’’پوپائے دی سیلر مین‘‘ کے ہدایت کار جین ڈچ نے
95 سال کی عمر میں وفات پائی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حریم شاہ کی انوکھی خواہش

جین ڈچ نے بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون’’ٹام اینڈ جیری‘‘ کی 13 قسطوں
کی ہدایت کاری کی تھی جب کہ انہوں نے مشہور کارٹون’’پوپائے دی سیلر مین‘‘
کی بھی چند قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی۔
1960 میں جین ڈچ کی فلم’’منرو‘‘ کو بہترین اینی میٹڈ فلم کے لیے آسکر ایواڈ
سے نوازا گیا تھا جب کہ 1964میں ان کی دو فلموں کو آسکر ایوارڈز کے لیے
نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی وے پر تیزرفتار کاروں کے درمیان طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،ویڈیو وائرل

ان کو 2004 میں’’دی ونسر میک ‘‘کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.