Urdu News and Media Website

ہائی وے پر تیزرفتار کاروں کے درمیان طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،ویڈیو وائرل

مصروف ترین ہائی وے پر تیز رفتار کاروں کے درمیان طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے مصروف ترین ہائی وے پر تیز رفتار کاروں کے درمیان بغیر کسی نقصان کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرا کے سب کو حیران کردیا۔

کینیڈا کے شہر کیوبک کی مصروف ترین موٹر وے پر اپنی گاڑیوں کو دوڑاتے
شہریوں کو ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا سامنا کرنا پڑا تاہم پائلٹ کی
مہارت نے کوئی بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھگوان کے5ارب45کروڑ روپے پھنس گئے

ہوا کچھ یوں کہ فضا میں محو پرواز طیارے میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا جسے دور کرنا
ناممکن تھا اور اگر ہنگامی لینڈنگ نہ کی جاتی تو طیارے کے زمین بوس ہوجانے
کا خدشہ تھا جس میں کافی جانوں کے نقصان کا احتمال تھا۔

ایسی خطرناک صورت حال میں بااعتماد اور باصلاحیت پائلٹ نے
مرکزی شاہراہ پر ہی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرادی، شاہراہ کے قریب
پہنچ کر طیارہ کچھ دیر فضا میں ٹھہر گیا اور شہریوں نے گاڑیاں سائیڈ پر لگا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو ایٹمی جنگ کی تباہی سے بچانے والی لڑکی

شہریوں کی حاضر دماغی اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے کیوبک ایک بڑے
حادثے سے بچ گیا۔
طیارے کی اس خطرناک لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
کیوبک سٹی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.