Urdu News and Media Website

بھارت سے واپس لاہور آنے والی ماں بیٹی میں کرونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں بھارت سے آنے والی 2خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،جمعرات کو 41افراد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے جن میں سے 2خواتین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی 2خواتین ماں اور بیٹی میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا،خواتین کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

جمعرات کے روز 41افراد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے
جن میں سے 2خواتین ماں اور بیٹی میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
جس کے بعد متاثرہ خواتین کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری،مزید 4کشمیری شہید

خواتین میں کروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اٹاری امیگریشن کاؤنٹرز پر
موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔
کرونا کے یہ 2 کیسز سامنے آنے کے بعد اٹاری میں امیگریشن آفس میں
ہنگامی حالات کا اعلان کردیاگیا۔
متاثرہ خواتین لاہور کی رہائشی ہیں جبکہ بھارت میں انہوں نے بھارتی شہر
دہلی میں قیام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گندم اسکینڈل میں وزیراعلیٰ کا کردار، بڑے انکشافات

کرونا سے متاثرہ ایک خاتون کا تعلق بھارت سے ہے جو پاکستانی

شہری کی بیوی ہے،جبکہ خاتون اس کا شوہر اور بیٹی بھارت گئے ہوئے تھے
خاتون کے شوہر میں کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے 14 ہزار سے زائد کیسزرپورٹ
ہوچکے ہیں اور تقریباً 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے باعث حکومت نے 3 مئی تک طویل کرفیو نافذ کررکھا ہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.