Urdu News and Media Website

رمضان کیلئے لائحہ عمل علما ء کی مشاورت سے بنایا جائے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں عبادات اور حفاظتی تدابیرکیلئے علماء سے مل کر لائحہ عمل بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں رمضان کے مہینے میں مساجد میں عبادات کا معاملہ زیر غور آیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ علماء کی مشاورت سے
ماہ رمضان کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔

ملاقات میں صدرِ مملکت عارف علوی کی زیرصدارت علماء سے کل ہونے
والی ملاقات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ
صدرمملکت کی زیرصدارت علمائے کرام کے مشاورتی اجلاس کی تیاریاں
جاری ہیں اور یہ اجلاس ایوان صدر میں کل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج کرونا سے 3اموات،مجموعی تعداد137،کیسز 7291ہوگئے

وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ماہ رمضان، تراویح، نماز جمعہ کے
اجتماعات پرلائحہ عمل بنایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں سے
تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔
پیر نور الحق قادری نے کہا کہ صدرعارف علوی کی ہدایات پر اتفاق رائے کیلئے
مشاورت جاری ہے، علماء اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر
مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی بڑی کامیابی

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر
ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ
کے اجتماعات کو انتہائی محدود کردیا گیا ہے البتہ اب رمضان کے
قریب آتے ہی خدشات بڑھ گئے ہیں کہ لوگ بڑی تعداد میں مساجد
کا رخ کریں گے جبکہ نماز تراویح کا بھی معاملہ حل طلب ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے
کہا تھا کہ مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا اور رمضان میں مساجد میں
تراویح کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.