Urdu News and Media Website

ایران میں کرونا سے اموات میں اضافے کا خدشہ،10ہزار قبریں تیار

ایران میں کرونا وائرس کے اموات میں اضافے کے خدشات کے پیشِ نظر 10ہزار قبریں تیار کر لی گئیں۔

تہران میں شہری انتظامیہ نے کرونا وائرس سے ہونے والی ممکنہ اموات کے پیش نظر 10ہزار قبریں تیار کرلی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دار الحکومت کے جنوب میں واقع ملک کے سب سے بڑے قبرستان ’بہشتِ زہرا‘‘ کے رقبے میں 12 سو 35 ایکڑ کا اضافہ کرکے

کرونا وائرس سے ہونے والی ممکنہ اموات کے پیش نظر 10 ہزار قبریں
تیار کرلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قبرستان میں قائم ایمرجینسی شیلٹر میں میت کو
غسل دینے کا انتظام بھی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی خاندان کے150 افراد کرونا سے متاثر، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واضح رہے کہ’’بہشت زہرا‘‘ ایران کا سب سے بڑا قبرستان ہے
جس میں 17 لاکھ قبریں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال حج کے حوالے سےسعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا

ایران میں اب تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار تجاوز کرچکی ہے
جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4ہزار5سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
تہران(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.