Urdu News and Media Website

سعودی شاہی خاندان کے150 افراد کرونا سے متاثر، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، شاہی خاندان کے 150کے قریب افراد کرونا وائرس سے متاثر۔

سعودی عرب میں اب تک وائرس کے کیسز کی تعداد3287سے تجاوز کرگئی ہے،جن میں سے اب تک 41افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں شاہی خاندان کے بھی 150کے قریب شاہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی نیویارک ٹائمز‘‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ
سعودی عرب کے شاہی کنبہ کے کم از کم 150 اراکین گزشتہ ہفتوں میں
کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال حج کے حوالے سےسعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا

’’دی نیویارک ٹائمز‘‘ کے دعویٰ کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن عبد العزیز
آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ 50 سالہ شہزادہ فیصل ریاض کے گورنر ہیں ۔
شاہی خاندان کے اراکین نے ان کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان وائرس کی زد میں
آنے سے بچنے کیلئے سیلف آئیسولیشن میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع 298 افراد گرفتار

سعودی عرب کے ایک مشہور
ہسپتال میں ، جو شاہی خاندان کا علاج کرتا ہے ، 500 بیڈ کا اضافی بندوبست
کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وہ سب کا مناسب علاج کرسکے ۔
ریاض(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.