Urdu News and Media Website

بین اسٹوک نے ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بین اسٹوک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اس اعزاز سے محروم کیا ہے جو وہ مسلسل تین سال سے حاصل کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی بائبل کہلانے والی کتاب وزڈن نے بین اسٹوکس کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دے دیا، ویرات کوہلی مسلسل تین برس سے یہ اعزاز حاصل کرتے آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیو شیئر کرنے والوں کھری کھری سنا دیں

وزڈن نے اپنی 2020 کی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے
جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹریووراج اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا

بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں۔
2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
لندن (سپور ٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.