Urdu News and Media Website

لاہور میں کرونا مریضوں کی تعداد260ہوگئی،پنجاب بھرمیں 1380

لاہور میں کرونا وائرس کے مریضو ں کی تعدا د260ہوگئی ،پنجاب میں 1380جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3123تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور شہر میں مریضوں کی تعداد 260تک پہنچ گئی ہے،پنجاب میں مزید 247کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1380ہوگئی ہے۔
جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
اب تک3123تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا اور چینی بحران ، ملک کی اہم شخصیات ملوث نکلیں، ہوشربا انکشافات

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے3123کیسز میں سے پنجاب میں1380،
سندھ میں881،خیبر پختونخوا میں 377،گلگت بلتستان میں 206،بلوچستان
میں 189،اسلام آباد میں 78اور آزاد کشمیر میں 12کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک بھر میں 45اموات میں سے 15سندھ میں،خیبر پختونخوا میں 14،پنجاب
میں 12،گگت بلتستان میں 3اور بلوچستان میں 1شخص کرونا وائرس سے
جاں بحق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: امریکی صدر کی ایران کو مدد کی پیشکش

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 3لاکھ
12ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8ہزار4سو سے زائد افراد
ہلاک ہوچکے ہیں۔
اموات کے حوالے اس وقت یورپی ملک اٹلی سب سے
زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 15ہزار سے زائد
افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سانس لینے اور بات چیت سے بھی پھیل سکتاہے

دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12لاکھ 25ہزار سے
زائد افراد اس خطرناک مرض سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ
66ہزار 5سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.