Urdu News and Media Website

پاکستان میں اب تک کرونا کے2880کیسز،45اموات

 

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ،ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2880تک پہنچ گئی،اب تک 45افراد جاں بحق ہوچکے ۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں،پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 172کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2880ہوگئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 45افراد کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 2880کیسز میں سے پنجاب میں 1163،

سندھ میں 864،خیبر پختونخوا میں 372،گلگت بلتستان میں 206،بلوچستان

میں 185،اسلام آباد میں 78اور آزاد کشمیر میں 12کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں 45اموات میں سے 15سندھ میں،خیبر پختونخوا میں 14،پنجاب 

میں 12،گگت بلتستان میں 3اور بلوچستان میں 1شخص کرونا وائرس سے 

جاں بحق ہوا ہے۔

لاہور(نیوز نامہ)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.