Urdu News and Media Website

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیو شیئر کرنے والوں کھری کھری سنا دیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کوآئینہ دکھا دیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کر کھری کھر ی سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
جاری اپنے ایک بیان میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ
’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کر چکے؟‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹریووراج اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا

بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ
موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بھوک سے
مر رہے ہیںاور دن میں ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،
اگران ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں‘۔

 

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ، کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک
میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔

اس صورتحال میں گھروں میںموجود فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر
کچھ نہ کچھ کھانے پینے اورپکانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
کراچی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.