Urdu News and Media Website

معروف گلوکار سلمان احمد بھی کرونا وائرس کا شکار

پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،سلمان احمد اس وقت نیو یارک میں موجود ہیں۔

امریکا کے شہر نیو یارک میں موجود مشہور پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ وہ بھی ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار سلمان احمد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز
کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں، اس حوالے
سے جلد ٹیسٹ کرواؤں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس : اداکارہ ماہرہ خان پولیس ایس ایچ او بن گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ ’ اچھی خبر یہ ہے کہ مجھ میں ہلکے فلو جیسی علامات ہیں،
اس لیے میں نے نیو یارک میں خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے‘۔
گلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ’وہ پابندی کے ساتھ اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں ،
بھاپ لے رہے ہیں اور گرم مشروبات پی رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مقبول ترین افریقی گلوکار کرونا وائرس سے ہلاک

سلمان احمد نے اپنے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے
دعاؤں اور نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران شادی ، دلہا دلہن گرفتار

واضح رہے کہ اس وقت امریکا کرونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے
دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صرف نیو یارک میں کرونا وائرس کے مریضوں
کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز کر چکی ہے۔
نیویارک(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.