Urdu News and Media Website

لاک ڈاؤن کے دوران شادی ، دلہا دلہن گرفتار

کرونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنا دُلہا اور دلہن کو مہنگا پڑگیا،پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر پولیس نے دُلہا دلہن سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک بھر
میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کی پابندی
کے لیے انتظامیہ سختی سے پیش آرہی ہے،تاہم اس کے باوجود
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سانس لینے اور بات چیت سے بھی پھیل سکتا ہے

اتراکھنڈ میں بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی
تقریب منعقد کی گئی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور
دلہا، دلہن اور درجنوں مہمانوں کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کے خلاف
سی آر پی سی اور دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی ت تعداد
3 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے جبکہ86سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.