Urdu News and Media Website

اپریل کے آخر تک کرونا کیسز 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ:حکومتی رپورٹ

وفاقی حکومت نے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا،25 اپریل تک کرونا کیسز کی تعداد 50ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کروناوائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی
رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع
کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کرونا وائرس کی کتنی اقسام، زیادہ خطرناک کون سی ہے

حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کرونا کے کنفرم کیسز کی تعداد
50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے لیکن یہ تعداد یورپ سےکم ہو گی۔
جبکہ 25 اپریل تک کروناکے 41 ہزار معمولی نوعیت اور 7 ہزار سنگین نوعیت کے
کیسز ہو سکتے ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 25 اپریل تک کروناوائرس کی
ٹیسٹنگ سہولت بڑھائی دی جائے گی۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.