Urdu News and Media Website

کرونا وائرس: امریکی صدر کی ایران کو مدد کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو کرنا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کی پیشش کش کردی۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران مدد کیلئے کہتا ہے تو یہ ان اخلاقی ذمہ داری ہوگی کہ ایران کی مدد کریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ
نے کہا ہےکہ اگر ایرانی رہنما مدد کے لیے کہتے ہیں تو یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہوگی
کہ وہ کرونا سے بری طرح متاثرایران کی امریکی پابندیوں کے باوجود مدد کریں
لیکن اب تک ایران کی جانب سے مدد کے لیے نہیں کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں کرونا بے قابو،متاثرین کی تعداد 2لاکھ45ہزار سے تجاوز

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایران سے متعلق عوامی سطح پر بھی کہا ہےکہ
اگر وہ وائرس کے معاملے پر ہم سے مدد چاہتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں بھیجنے
کے لیے پیار محبت ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین طبی ماہرین ہیں جنہیں ہم
محبت کے ساتھ ان کے پاس بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

ایک صحافی کی جانب سے امریکی صدر سے کرونا کے باعث ایران پر پابندیاں
نرم کرنے کا سوال کیا گیا جس پر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو
ہمارے پاس ان کے لیے پیار ہے اور ہم تمام چیزیں سیٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی قیادت مسلمانوں کے خلاف نازیوں کا رویہ اپنارہی ہے: وزیراعظم عمران خان

خیا ل رہے کہ ایران میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے
تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائدافراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.