Urdu News and Media Website

بی جے پی قیادت مسلمانوں کے خلاف نازیوں کا رویہ اپنارہی ہے: وزیراعظم عمران خان

بی جے پی قیادت انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے،وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کا مسلمانوں کے خلاف چہرہ بے نقاب کر دیا ۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے، بی جے پی 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف وہی لہجہ اپنا رہی ہے جو نازیوں نے یہودیوں کے خلاف اپنایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر بی جے پی رہنما سبرا مانین سوامی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ
’’آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی قیادت 21ویں صدی میں 200 ملین
مسلمانوں کیخلاف کھلے عام وہی لب و لہجہ اختیار کئے ہوئے ہے جو نازیوں نے
یہودیوں کیخلاف اپنایا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کی وبا بڑھے گی:وزیراعظم

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ
مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر مودی کی ہندوتوا حکومت کی
شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدامات پر
کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

عمران خان نے کہا کہ عالمی دنیا کرونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کی
بے جے پی ہندوتوا حکومت نسل پرست ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل پرست ہندوتوا مودی حکومت کی آبادی
کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں۔
اسلام آباد ( نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.