Urdu News and Media Website

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

فلپائن کے صدر نے کرونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتےکی جانب سے یہ وارننگ غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والے احتجاج کے بعد جاری کی گئی۔

ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں صدر نے خبردار کیا اگر کسی شہری نے 

کرونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران گڑ بڑ پیدا کرنے کی 

کوشش کی تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گولی مارنے کا حکم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں پر کھانسنے والا بڑی مشکل میں پھنس گیا

 فلپائنی صدر نے کہا کہ اسے تمام لوگ وارننگ کے طور پر لیں، اس وقت 

حکومتی قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں آرڈر ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کرونا سے 2لاکھ افراد مر سکتے ہیں: امریکی صدر

فلپائنی صدر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں 

کہ کوئی بھی اس وقت پریشانی پیدا کرے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہو تو اسے گولی ماردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مت دھمکائیں اور چیلنج نہ کریں، اس سے آپ نقصان اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ فلپائن میں اب تک کرونا کے 2300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

 جب کہ 96 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 9 لاکھ سے زائد افراد متاثر  

جبکہ 47 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

منیلا(ویب ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.