Urdu News and Media Website

بھارتی کرکٹریووراج اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا

بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا،بھارتی عوام آگ بگولا ہوگئی۔

کرونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے،اورمشکل کی اس گھڑی میں جہاں دنیا ایک دوسرے کے قریب ہو رہی ہے وہاں بھارتی عوام ہے کہ پاکستان کے خلاف نفرت بھری پڑی ہے۔معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا،دونوں کھلاڑیوں کوبھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دونوں کی جانب سے

 ٹوئٹر پر ایک ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف

 جنگ لڑنے میں پیش پیش شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اقدامات کو خوب سراہا۔

 

یہ بھی پڑھیں: آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ، شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں گے

بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام میں نا صرف شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی

 تعریف کی بلکہ انہوں نے عوام سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میں عطیات دینے کی اپیل بھی کی۔

جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ اور

 ہربھجن سنگھ کی حمایت اور انسانیت کے لیے محبت کے اس جذبےکا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر بھا رتیوں کی آگ کم نہ ہو سکی، انسانیت کا درس دینے والے نام نہاد ہیروز کا اصلی روپ بھی سامنے آگیا

مگر بھارتی عوام کا پاکستان کے خلاف نفرت کا عالم یہ ہے کہ ایسے حالات میں جبکہ 

دنیا میں تباہی مچی ہوئی ہے،بھارتی کھلاڑیوں کے انسانیت کے لیے

 اس جذبےکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی عوام کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کے بعد یووراج سنگھ نے

 اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی کامیابی، عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ شائقین کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

یووراج سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی مدد

 کرنا ہے، میں اپنے پیغام سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا تھا، 

میں ایک بھارتی ہوں اور انسانیت کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے

 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔

لاہور(ویب ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.