Urdu News and Media Website

اس سال حج کے حوالے سےسعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا

سعودی عرب نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پوری دنیا کے مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہہ دیا۔

سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیشِ نظرپوری دنیا کے مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے
سرکاری ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب
حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سعودی حکومت
عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

حج منسوخ ہوگا یا نہیں؟ سعودی سفیر نے بتا دیا

سعودی وزیرحج و عمرہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث موجودہ حالات
کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی
کے حوالے سے فکرمند ہے، اس لیے ہم دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائیوں
سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور حج معاہدے نہ کریں۔

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کی حکومتوں کو حج معاہدے
کرنے سے روک دیا ہے جبکہ رواں سال کے شروع میں عمرے کو بھی معطل
کردیا ہے اور اس سال حج بھی موقوف ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2ہزار سے تجاوز

واضح سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1500 سے زائد کیسز سامنے
آچکے ہیں اور 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاض(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.